نئی دہلی،17 اکتوبر (یو این آئی) مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مفتی نظام الدین کاآج سہ پہر پٹنہ میں انتقال ہوگیا۔
وہ تقریباً 89 برس کے تھے۔
امیرشریعت کی وفات ملتِ اسلامیہ کے لیے عظیم خسارہ:مولانا اسرارالحق قاسمی
نئی دہلی،17 اکتوبر (یو این آئی) طویل علالت کے بعد آج امارت شرعیہ بہار،اڑیسہ و جھارکھنڈکے امیر
شریعت،مسلم پرسنل لابورڈکے جنرل سکریٹری اور ملک کے موقر و ممتاز عالمِ دین مولانا نظام الدین صاحب کا انتقال ہوگیا۔
اس اندوہ ناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے معروف عالم دین و ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کہاکہ حضرت امیر شریعت کی وفات ہندوستانی مسلمانوں کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے،جس کی بھرپائی مشکل ہے۔